• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے 200 اسکول بند کرنے پر سندھ حکومت کو نوٹس جاری

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تحت صوبے بھر میں 2 سو سے زائد اسکولوں کو بندکرنے کے خلاف درخواست پر چیف سیکرٹری سندھ، سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن اور دیگر کو نوٹس جاری کردیئے۔جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس آغا فیصل پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو سندھ ایجوکیشن فاؤ نڈ یشن کے تحت صوبے بھر میں 2 سو سے زائد اسکولوں کو بندکرنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخوا ست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ایم ڈی ناہید شاہ نے اچانک اسکول بند کرنے کا نوٹس بھیج دیا۔ اسکولوں میں 3 ہزار سے زائد طلبہ اور طالبات زیر تعلیم ہیں۔
تازہ ترین