• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’معیشت کے حوالے سے خبریں سن کر مایوسی ہوتی ہے‘‘

چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ کا کہنا ہے کہ ہزارہ برادری کو احتجاج کرتے دیکھتے ہیں لیکن کوئی نہیں سنتا، معیشت کے حوالے سے خبریں سن کر بھی مایوسی ہوتی ہے، تاہم معاشرے میں سب برا نہیں، انصاف کے شعبہ میں اچھے کام بھی ہو رہے ہیں۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے دیے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ ماڈل کورٹس بہت تیزی سے مقدمات نمٹا رہی ہیں۔

ماڈل کورٹس کے لیے نئے ججز کی تعیناتی ہوئی نہ ہی اضافی عملہ ملا، صرف اور صرف ججز محنت کر رہے ہیں جو رنگ لا رہی ہے۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ملک بھر میں تین ماہ کے عرصے میں زیر التواء مقدمات کی تعداد 19 لاکھ سے کم ہو کر 17 لاکھ رہ گئی اور دو لاکھ مقدمات کا بوجھ کم ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سپریم کورٹ میں زیر التواء مقدمات کی تعداد بھی 40 ہزار 500 سے کم ہو کر 38 ہزار 300 رہ گئی ہے۔

تازہ ترین