• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈکپ کیلئے مصدق بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم میں واپس،تسکین آئوٹ

ڈھاکا (جنگ نیوز) بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ کے لیے 15رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ فاسٹ بولر مشرفی مرتضیٰ قیادت کریں گے ۔ شکیب الحسن نائب کپتان ہوں گے۔ ٹیم میں نوجوان فاسٹ بولر ابو جائد کو شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے گزشتہ ماہ دورہ نیوزی لینڈ کے دوران ٹیسٹ میچز میں اپنی سوئنگ بولنگ سے سب کو حیران کردیا تھا۔ مڈل آرڈر بیٹسمین مصدق حسین کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، جنہوں نے ستمبر 2018 میں ایشیا کپ میں بنگلہ دیش کی نمائندگی کی تھی۔ اسکواڈ میں تمیم اقبال، لٹن داس، سومیا سرکار، مشفیق الرحیم، محمود اللہ، شکیب الحسن، محمد مٹھن، صابر رحمان، محمد سیف الدین، مہدی حسن، روبیل حسین، مستفیض الرحمان اور ابو جائد شامل ہیں۔ بنگلہ دیش کی ٹیم 2 جون کو اپنا پہلا میچ جنوبی افریقا کے خلاف کھیلے گی۔

تازہ ترین