آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ20؍ذیقعد 1440ھ 24؍جولائی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پیرس (نیوز ڈیسک)فرانسیسی دار الحکومت پیرس میں43ویں سالانہ میراتھن کا انعقاد کیا گیا۔ 2019کی اس میراتھن میں میزبان ملک فرانس سمیت کئی ممالک سے تعلق رکھنے والے 50ہزارسے زائدپروفیشنل ایتھلیٹس سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے حصہ لیا اور ہلکی پھلکی دوڑ کی اہمیت اور افادیت کو اجاگر کیا۔پیرس میراتھن (Paris Marathon) نامی اس ریس کی گزر گاہوں پرہزاروں تماشائی بھی موجود تھے جو کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھاتے دکھائی دیئے۔رواں برس اس ریس میں ایتھوپیاسے تعلق رکھنے والے Abrha Milawنے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ خواتین کی کیٹیگری میں بھی ایتھوپیا کی Gelete Burka سرفہرست رہیں۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں