• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی، کم ازکم تنخواہ18ہزار روپے کی جائے،شہباز شریف

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ اورقومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگائی اور افراط زر کے پیش نظر کم ازکم تنخوا اٹھارہ ہزار روپے کی جائے۔ منگل کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مہنگائی میں ریکارڈ اضافے اور رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر فوری طورپر تین ہزار روپے تنخواہ میں اضافہ کیاجائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اضافہ سرکاری اور نجی تمام ملازمین کو دیاجائے، عمل درآمد یقینی بنانے کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ ایک لاکھ روپے تک ماہانہ کمانے والوں کی تنخواہ میں بیس فیصد فوری اضافہ کیاجائے۔
تازہ ترین