• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیشیاں میں بھگت رہاہوں یا بلاول،باقی نے سلیمانی ٹوپیاں پہن لیں، حمزہ

لاہور(نمائندہ جنگ)قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے کہاہے کہ پیشیاں میں بھگت رہا ہوں یا بلاول، باقی نے سلیمانی ٹوپیاں پہن لی ہیں،قوم کو غصہ نہ دلایا جائے، میں نے آج پاکستانی قوم کے سامنے اپنا جواب دیدیا ہے۔ اگر مجھ پر 18 کروڑ روپے کی کرپشن ثابت نہ ہوئی تو عمران خان کو قوم سے معافی مانگنا ہوگی۔ قیامت کی نشانیاں ہیں کہ جہانگیر ترین جس کو نااہل کیا گیا کل وہ کرپشن پر بیان دے رہا تھا،وہ بنی گالا میں نیازی خان سے ملاقاتیں کرتا ہے،قوم پوچھتی ہے یہ نیا پاکستان ہے تمہارا۔مجھے نیب کی پیشیوں کا دکھ نہیں لیکن جو آگے معاشی نقصان ہونے والا ہے اسکا کسی کو اندازہ نہیں۔ کہا گیا کہ 85 ارب روپے غبن ہوئے، میرا سوال ہے کہ شہزاد اکبر اور فواد چودھری کو کون بتاتا ہے، ایف بی آر بتاتا، نیب بتاتا ہے، کون بتاتا ہے۔حمزہ شہباز نے کہا پچھلے 12 دنوں سے حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے سوالات تھے، نیب کی جانب سے نوٹس آیا کہ آپ کے خاندان کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا ہے، اس میں غبن کی رقم 33 ارب لکھی گئی۔جیسے میری بہنوں کے گھر نوٹس سرو ہوا کیا باعزت معاشروں میں نوٹس ایسے سرو ہوتے ہیں۔نیب لاہور میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا نیازی کی پشاور میٹرو کو اتنا عرصہ ہو گیا ابھی بھی وہاں کھڈے ہی ہیں۔حمزہ شہباز نے کہا کہ اسد عمر فرماتے ہیں آئی ایم ایف سے بات ہو گئی ہے مہنگائی نہیں ہو گی، ساتھ ہی اوگراکہتی ہے کہ گیس اور بجلی 80 فیصد مہنگی ہونے والی ہے،کل ہائیکورٹ میں بھی یہی بیان دوں گا جو آج قوم کے سامنے دیا۔

تازہ ترین