• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان دہشت گردی کیخلاف عالمی جنگ میں اہم شراکت دار ہے،چین

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)چین نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کیخلاف عالمی جنگ میں اہم شراکت دار ہے، پاکستان نے دہشت گردی کی روک تھام کیلئے بین الاقوامی سطح پر جاری کوششوں کیلئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں، تفصیلات کے مطابق چین نے اقوام متحدہ کی جانب سے تجویز کردہ اقدامات پر عمل درآمد کے معاملے پر پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے موثر اقدامات کو عالمی سطح پر پذیرائی ملنی چاہئے۔ پیر کو بیجنگ میں معمول کی بریفنگ کے دوران ایک سوال پر چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ پاکستان کی طرف سے دہشت گردی اور انتہاپسندی کی روک تھام کے لئے قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔
تازہ ترین