• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرائم فائونڈیشن، پشاور میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کی سالانہ رپورٹ جاری

پشاور (خصوصی نامہ نگار) پرائم فا ئونڈیشن پشاور نے 2017-18ء کی سالانہ کارکر دگی رپورٹ جاری کر دی جس میں پشاور میڈیکل کا لج( پی ایم سی) ، پشاور ڈینٹل کا لج(پی ڈی سی)، انسٹی ٹیو ٹ آف پبلک ہیلتھ(پی آئی پی ایچ) اور رفیدہ کالج آف نر سنگ( آر سی این) میں اصلاحا ت اور کارکردگی کا احا طہ کیا گیا ہے۔ پرائم فائونڈیشن صحت ، تعلیم وتحقیق اور رفاہ عامہ کے شعبوں میں 2005 سے کا م کر رہی ہے ۔رپورٹ کے مطا بق پی ایم سی میں حالیہ 50نشستوں کے اضا فے سے نشستوں کی تعداد 150ہو گئی ہے ۔کا لج کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر نجیب الحق نے فائونڈیشن بالخصو ص پی ایم سی، پی ڈی سی، آر سی این اور پی آئی پی ایچ کی کا رگر دگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اداروں نے مختصر عر صے میں بہترین نتا ئج دیئے ہیںجو صو بے کے دیگر اداروں کے لئے قا بل تقلید ہیں، فائونڈیشن کے ذیلی ادارے نفع و نقصان کی سو چ سے بالا تر ہو کر صو بے کے غر یب لو گوں کی خد مت کا فر یضہ انجا م دے رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پچھلے پانچ سالوں میں طلباء وطالبات کو رعایت اور وظائف کی مد میں 19کر وڑ 60لاکھ روپے کی رقم دی گئی ہے ،کا لج فارغ التحصیل میڈ یکل گر یجو یٹس کی ایف سی پی ایس امتحانات میں کامیابی کی شرح 56فیصدفیصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ فائونڈیشن کے زیر انتظام کویت اور مرسی ٹیچنگ ہسپتالوں میں غریب اور نادار مریضوں کو مختلف امراض کے علاج معالجے اور تشخیص کے ضمن میں39کروڑ40لاکھ روپے سے زائد سبسڈی دی گئی ہے مر سی ہسپتال پہلی دفعہ بڑے پیمانے پر مفت علاج کا تصور متعا رف کرایاگیا ہے جس کے تحت او پی ڈی اور لیبارٹری ٹیسٹوں سے لیکرداخلے اور پروسیجرز تک مفت کرائے جا رہے ہیں ، طبی تعلیم کی بہتری اور غر یب و نا دار مر یضوں کو معیا ری طبی سہو لیا ت کی فراہمی کا سلسلہ جا ری رکھا جا ئے گاجبکہ سہو لیا ت اور معیا ر میں مزیدبہتری لائی جائے گی۔
تازہ ترین