• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمنسٹی اسکیم کابینہ کے آئندہ اجلاس تک موخر

وفاقی حکومت نے اثاثہ جات ڈیکلریشن (ایمنسٹی) اسکیم کابینہ کے آئندہ اجلاس تک موخر کردی۔

ذرائع کے مطابق اثاثہ جات ڈیکلریشن اسکیم پر وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کابینہ ارکان کو اعتماد میں لیا اور اس حوالے سے چند تجاویز پیش کیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ اجلاس پر بریفننگ میں کہا کہ اجلاس میں ایمنسٹی اسکیم پر اتفاق نہیں ہوسکا۔

انہوں نے کہا کہ کابینہ نے ایمنسٹی اسکیم کا شق وار تمام پہلوؤں سے جائزہ لیا اور اسے مزید بہترنے کا فیصلہ کرلیا۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ کابینہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسکیم کے کچھ پہلوؤں کو مزید نکھارنے کی ضرورت ہے،اس لئے اسے کابینہ کے آئندہ اجلاس تک موخرہ کردیا جائے۔

گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزراء ایمنسٹی اسکیم پر کپتان کے سامنے ڈٹ گئے تھے، اراکین کی اکثریت نے اس کی مخالفت کی،وزیراعظم عمران خان نے بھی اس سے اتفاق کیا اور کہا کہ اسکیم پی ٹی آئی کے منشور کے خلاف ہے۔

تازہ ترین