• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ: ملازمین کو مستقل نہ کرنے پر جنرل منیجر ریلوےسے جواب طلب

ملتان (سٹاف رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے6 سال سے ڈیلی ویجز ڈیوٹی دینے والے ریلوے ملازمین کو مستقل نہ کرنے کیخلاف درخواست پر جنرل منیجر ریلوےسے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 14 مئی تک ملتوی کردی ہے،فاضل عدالت میں ریلوے گیٹ مین محمد نصر اللہ وغیرہ نے درخواست دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ پاکستان ریلوے نے 2012 ءسے درجہ چہارم کے گیٹ مینوں کو مستقل نہیں کیا اور اب ریلوے ان کو مستقل کرنے کے بجائے نئی بھرتی کر رہے ہیں جبکہ عدالت عظمیٰ کے احکامات کے مطابق عرصہ دراز سے ریگولر پوسٹ پر کام کرنے والے ملازمین کو مستقل کیا جانا چاہئے۔
تازہ ترین