• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارشوں میں صارفین اور لائن سٹاف احتیاطی تدابیر اختیار کرے، آئیسکو چیف

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ)آئیسکو چیف چوہدری شاہد اقبال نے کہا ہے کہ شدید بارشوں میں آئیسکو کا فیلڈ سٹاف اور عملہ الرٹ ہے اور صارفین تک بجلی کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے ۔ ترجمان آئیسکو کے مطابق آئیسکو چیف نے آپریشنز سرکلز کی ماہانہ کارکردگی میٹنگ کی صدارت کی ۔ انہوں نے اس موقع پرفیلڈ افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صارفین تک بجلی کی بلاتعطل فراہمی تمام ڈائریکٹوریٹس کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے بارشوں کے سیزن میں صارفین اور لائن سٹاف کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کیں ۔
تازہ ترین