• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’وزیر اعظم فصلوں کے نقصانات سے آگاہ ہیں‘‘

وزیر اعظم عمران خان کے ترجمان ندیم افضل چن کہتے ہیں کہ وزیر اعظم عمران خان فصلوں کے نقصانات سے آگاہ ہیں، اس حوالے سے حکومت اور متعلقہ ادارے ہرممکن کردار ادا کریں گے۔

حالیہ آندھی، بارش اورژالہ باری سے لاہورسمیت پنجاب کےمختلف علاقوں میں گندم اور مکئی کی فصل کو پہنچنے والے نقصان کا جائزہ لینے کیلئے وزیرخوراک پنجاب سمیع اللہ چوہدری نے لاہور، قصور، ملتان اور بہاولپورکے اضلاع کا دورہ کیا۔

انہوں نے کسانوں سے فصلوں کو پہنچنے والے نقصان کے بارے میں دریافت کیا اور گندم کے موجودہ اسٹاک کو بارشوں سے محفوظ رکھنے کی ہدایت بھی کی۔

وزیرزراعت پنجاب نعمان لنگڑیال کا کہنا ہے کہ ابتدائی اندازے کے مطابق35 ہزارایکڑ اراضی پرگندم اورمکئی کی فصل کو نقصان پہنچا ہے، سروے رپورٹ کی روشنی میں متاثرہ کسانوں کے نقصان کا ازالہ کیا جائے گا۔

پی ٹی آئی رہنما جہانگیرخان ترین کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کسانوں کی ہر ممکن مدد کرے گی، محکمہ زراعت پنجاب نے کسانوں کو ہدایت کی ہے کہ فصل پکنے پر کٹائی کریں، گندم کو ترپال وغیرہ سے ڈھانپ دیں، گندم گیلی ہوجانے کی صورت میں اسے دھوپ لگوائیں ۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب نے 19 اپریل کو صوبائی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں حالیہ بارشوں سے فصلوں کو پہنچنےوالے نقصان کا جائزہ لے کر حکمتِ عملی وضع کی جائے گی۔

تازہ ترین