امریکی شہر نیو یارک میں سالانہ انٹرنیشنل آٹو شو2019کامیلہ سج گیا ہے۔
مقامی کنونشن سینٹر میں منعقد ہونے والے نیو یارک انٹرنیشنل آٹو شو نامی اس ایونٹ میں امریکا سمیت مختلف ممالک سے کئی گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنیاں شرکت کررہی ہیں اور اپنی سابقہ گاڑیوں کو نئی جدت کیساتھ متعارف کروانے کے علاوہ نئی گاڑیوں کے ماڈلزبھی نمائش کے لیے پیش کررہی ہیں۔
رواں سال اس موٹرشو میں گاڑیاں تیار کرنے والی معروف کمپنیوں کی جانب سے سینکڑوں گاڑیاں ،ٹرک اور دیگر ہیوی وہیکلزنمائش کیلئے پیش کیے جارہے ہیں ۔
جدید الیکٹرک گاڑیاں شرکاء کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔
جدید ٹیکنالوجی سے لیس گاڑیوں کے نئے ڈیزائنزمتعارف کراتا یہ موٹر شو28اپریل تک جاری رہے گا جبکہ اس دوران لاکھوں افراد یہاں کا رخ کریں گے۔