• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی کوریا:پیانگ یانگ میں ہر سو خوبانی کی بہار

پھول زندگی میں خوشیوں کا رنگ بکھیر دیتے ہیں اور ان کی خوشبو ہر ذی روح کوایک الگ ہی سکون دیتی ہے۔


شمالی کوریا میں موسم بہار کی آمد کے ساتھ ہر سو پھیلے خوبصورت پھول جہاں سحر انگیز نظارہ بکھیر رہے ہیں وہیں فضا میں مہکتے پھولوں کی مختلف خوشبوؤں کے خوبصورت احساس نے سیاحوں پر سحر طاری کردیا ہے۔

شمالی کوریا کے دارالحکومت Pyongyangمیں بھی ہزاروں درختوں پر خوبانی کے پھل کی آمد سے قبل اس کے پھولوں نے دلکش نظارے بکھیر دئیے ہیں۔

اس موقع پر یہ حسین منظر دیکھنے کئی سیاح یہاں کا رخ کر رہے ہیں اور یہ نظارہ اپنے کیمرے میں محفوظ کرکے خوب محظوظ ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔

تازہ ترین