آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل12؍ذیقعد 1440ھ 16؍جولائی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ممبئی حملہ،بھارتی دعویٰ جھوٹ،امریکہ سے قریب ہونے کی کوشش تھی،ایلاز ڈیوڈسن

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) پاکستان پر سنگین بھارتی الزامات کے تناظر میں لکھی جانے والی تحقیق پر مبنی کتاب’’بیٹیرال آف انڈیا‘‘ کے مصنف ایلاز ڈیوڈسن کاکہنا ہے کہ حقائق کی تلاش میں وقت خرچ کرکے ہم بہت سے جھوٹ بے نقاب کرسکتے ہیں، ممبئی حملہ کیس کےحوالے سے لکھی گئی کتاب کے مصنف نےکہا کہ میڈیا نے اس کیس پر تحقیقی انداز میں کام نہیں کیا وگرنہ جھوٹ بولنے والے زیادہ دیر کھڑے نہیں رہ سکتے تھے، سنٹر فار گلوبل اینڈ سٹرٹیجک اسٹیڈیز اسلام آبادکے زیر اہتمام جمعرات کو مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایلاز ڈیوڈسن نے کہا کہ ممبئی حملہ کیس بھارتی پولیس چیف کے اس بیان کے ساتھ منظر عام پر آیا کہ نو حملہ آوروں کو گرفتار کرلیاگیاہے مگر صرف دو دنوں میں یہ خبر منظر سے غائب ہوگئی اور نو افراد کی ہلاکت کی نئی خبر آگئی۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں