آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل19؍ذیقعد 1440ھ 23؍جولائی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات برآمد،لاکھوں روپے خورد برد،متعددافرادگرفتار،مقدمات درج

ملتان( سٹاف رپورٹر) تھانہ ممتاز آباد پولیس نے ملزم یامین سے 10 لٹر شراب برآمد کر لی ۔تھانہ کینٹ پولیس نے ملزم نقاش سے 4 بوتلیں شراب برآمد کر لی ۔تھانہ لوہاری گیٹ پولیس نے ملزم اشرف سے آکڑہ پرچیاں برآمد کر لیں ۔تھانہ الپہ پولیس نے ملزم رمضان سے 30 بور پسٹل برآمد کر لیا ۔تھانہ مخدوم رشید پویس نے ملزم امجد سے 250 گرام چرس برآمد کر لی ۔تھانہ قادر پورراں پولیس نے ملزم مقبول سے ایک بوتل شراب، رمضان سے ایک بوتل شراب، سراج سے 180 گرام چرس برآمد کر لی ۔تھانہ صدر جلال پور پولیس نے ملزم شاہد سے 10 لٹر شراب اور جعفر سے 220 گرام چرس برآمد کر لی ۔تھانہ شاہ رکن عالم پولیس نے ملزم حامد سے 10 لٹر شراب، رمضان سے 10 لٹر شراب اور راشد سے 6 لٹر شراب بر آمد کر لی ۔پولیس تھانہ کوتوالی نے ریکوری کے لاکھوں روپے خورد برد کرنے کے الزام میں نجی کمپنی کے ریکوری آفیسر حسن ناصر کے خلاف مقدمہ درج کر کے اس کی تلاش شروع کر دی ۔ بوگس چیک دینے کے الزام میں پولیس نے ظفر کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ۔ پولیس تھانہ لوہاری گیٹ نے شہری کے گودام پر قبضہ کرنے کی کوششالزام میں فہیم ، افضل وغیرہ 15 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کی تلاش شروع کر دی ۔پولیس تھانہ پرانی کوتوالی نےچالان کرنے پر ٹریفک وارڈن کو دھمکیان دینے اور چالان بک

پھاڑنے کے الزام میں موٹر سائیکل سوارآصف کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کر لیا۔ٹریفک پولیس نے ضلعی پولیس کے ہمراہتیز رفتاری پر مزید9 ٹریکٹر ٹرالیاں تھانوں میں بند کر کے ڈرائیورں کے خلاف مقدمات درج کرا دئیے ۔ڈرائیوروں میں سجاد، نوید، امین۔زوار حسین،عامر، زوار احمد ،منظور، شاہد، اللہ دتہ شامل ہیں ۔پولیس تھانہ کوتوالی نے ناکہ بندی کے دوران موٹرسائیکل پر جعلی نمبر پلیٹ لگا کر گھومنے والے مشکوک شخص ساجد کو گرفتار کر لیا ۔لڑائی جھگڑے کے مختلف واقعات میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ، تھانہ مخدوم رشید کے علاقے میں ملزمان دلدار وغیرہ4ا فراد نے ارشد کے بھتیجوں سعود اور انجم کو تشدد کر کے زخمی کر دیا جبکہ ملزمان شبیر وغیرہ چار افراد نے گھر میں گھس کے عبداللہ کی والدہ کو زخمی کر دیا ، ملزمان ثاقب وغیرہ 4 افراد نے کاشف اور اس کے بھائی کو زخمی کر دیا ،تھانہ مخدوم رشید ہی کے علاقے میں ملزمان منیر وغیرہ 9 افراد نے عمران کے بھانہ میں گھس کے اسے اور محمد علی کو زخمی کر دیا ،پولیس نے مقدما درج کر لئے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں