• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

1.6 ملین پونڈزسےعبادتگاہوں کے تحفظ کی سکیم پرجولائی سےعملدرآمدہوگا

لندن ( نیوز ڈیسک ) 1.6 ملین پونڈز سے عبادت گاہوں کے تحفظ کی سکیم پرجولائی سے عملدر آمد ہوگا۔ وزیر داخلہ ساجد جاوید نے ایسی مذہبی تنظیموں کی حوصلہ افزائی کی ہے جو اپنی سیکورٹی کو بہتر بنانے کیلئے گورنمنٹ فنڈ کیلئے رجوع کر رہی ہیں۔ عبادتگاہوں کو تحفظ فراہم کرنے کی سکیم پر عملدرآمد سے انگلینڈ اور ویلز میں چرچز ، مساجد ، مندروں اور گوردواروں پر حملہ آوروں کا سراغ لگانے کیلئے الارمز ، سیکورٹی لائٹنگز ، رکاوٹیں اور سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب میں مدد ملے گی۔گزشتہ ماہ نیوزی لینڈ میں دو مساجد پر حملہ کے بعد وزرا نے اعلان کیا تھا کہ عبادتگاہوں کے تحفظ کیلئے 1.6 ملین پونڈز کی فنڈنگ دستیاب ہو گی جو کہ2018/19 کے اگلے رائونڈ میں دگنی ہو جائے گی۔ مذہبی تنظیمیں کو بتایا گیا ہے کہ وہ جمعہ کے روز سے سکیم کی فنڈنگ کے حصول کیلئے درخواستیں دے سکتی ہیں جو کہ جولائی میں کھولی جائیں گی۔ حکومت نے کہا ہے کہ وہ تسلیم کرتی ہے کہ کرائسٹ چرچ میں مساجد پر حملوں کے بعد مسلم کمیونٹیز پریشانی کی شکار ہیں ، انہیں بالخصوص رمضان کی آمد پر سیکورٹی کے حوالے سے تشویش ہے۔
تازہ ترین