• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی فائیوسٹار ریویوز سے امیزون کی کسٹمر ریٹنگز کو نقصان

لندن (پی اے)کنزیومر گروپ وچ؟ نے دعویٰ کیا ہے کہ نامعلوم برانڈز کی تیار کردہ مصنوعات کے لئے جعلی فائیو سٹار ریویوز کے سیلاب سے امیزون کے کسٹمر ریویوز اینڈ  ریٹنگ کے نظام کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ گروپ نے 14مقبول کیٹگریز کی سیکڑوں ٹیکنالوجی مصنوعات کی تحقیقات کی ہے جن میں ہیڈ فونز، ڈیش کیمز، فٹنس ٹریکرز اور سمارٹ واچز شامل ہیں اور پتہ لگایا ہے کہ ٹاپ ریٹ والی مصنوعات پر نامعلوم برانڈز کا قبضۃ ہے جس میں بہت سارے کیس بغیر تصدیق شدہ ریویوز کی حامل ہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ اس بات کی کوئی شہادت نہیں کہ ریویوکرنے والوں سے مصنوعات خریدی یا استعمال کی ہیں۔ واچ ڈوگ نے کہا ہے کہ بہت ساری مصنوعات مشتبہ ہائی لیز فائیو سٹار کی حامل ہیں جو بہت مختصر وقت میں امیزون کے ریویو پیجز پر لوڈ کردی گئی ہیں جس سے یہ خیال ظاہر ہوتا ہے کہ وہ جعلی ہیں۔ جب وچ نے ہیڈ فونز کے بارے میں سرچ کی تو پتہ چلا کہ نتائج کے پہلے صفحہ پر تمام مصنوعات نامعلوم برانڈز کی تھیں اور 87فی صد غیرمصدقہ خریداری کی تھیں۔ وچ کی ہیڈ آف ہوم پروڈکٹس اینڈ سروسز نٹالی ہچنز نے کہا ہے کہ ہماری ریسرچ یہ خیال سامنے لاتی ہے کہ امیزون جعلی ریویوز کے خلاف جنگ کھو رہا ہے اور شاپرزپر مشتبہ تبصروں کی بمباری کی جارہی ہے جس کا مقصد نامعلوم برانڈز کی مصنوعی طور پر طلب بڑھانا ہے۔ امیزون کو اپنی ویب سائٹس سے غیر معتبر اور جعلی ریویوز کا خاتمہ کرنے کے لئے مزید اقدامات کرنے چاہئیں تاکہ لاکھوں کسٹمرز کا اعتماد برقرار رہے، امیزون کا کہنا ہے کہ اس نے غیرمصدقہ ریویوز کو روکنے کے لئے انویسٹی گیٹرز اور آٹومیٹڈ ٹیکنالوجی کی مشترکہ ٹیمیں استعمال کی ہیں۔ اس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امیزون اپنے سٹور میں ریویوز کی ایمانداری کے تحفظ کے لئے وافر وسائل استعمال کرتا ہے کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ کسٹمرز ساتھی شاپرز کے تجربے کی قدر کرتے ہیں۔ ہم ریویو کرنے والوں اور فروخت کرنے والے پارٹنرز کے لئے واضح گائیڈ لائن کے حامل ہیں اور اپنی پالیسیوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کو معطل کرتے ہیں، ان پر پابندی لگاتے ہیں اور قانونی کارروائی کرتے ہیں۔
تازہ ترین