• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں بدامنی کے پیچھے ہندوستان ہے، مجلس وحدت مسلمین

کراچی (اسٹاف رپوٹر)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی کال پر جمعہ کے روز ملک بھر میں ایم ڈبلیوایم کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہر ے کئے گئے،کراچی میں خوجہ جامع مسجد کھارادر،جامع مسجد نور ایمان ناظم آباد اورجامع مسجد دربار حسینی ملیر کے سامنے احتجاجی مظاہر ے کئے گئے جن سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی رہنما علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ بلوچستان میں بدامنی کے پیچھے ہندوستان ہے جس کو امریکہ اور اسرئیل کی مکمل آشیر باد حاصل ہے،سانحہ ہزار گنجی کے مجرمان بھی وہی ہیں جنہوں نے کوسٹل ہائی وے پر سکیورٹی فورسز کے جوانوں کو قتل کیا ہے ان کا مقصد پاکستان کو غیر مستحکم کرنا ہے، اگر حکومت نے ملت جعفریہ کے جبری گمشدہ افرادکو بازیاب نہ کیا تو بہت جلد ملگ گیر احتجاجی تحریک چلائیں گے،علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ شہر قائد ملت جعفریہ کیلئے نو گو ایریا بنایا جارہاہے،جبری گمشدگی و ٹارگٹ کلنگ کے خلاف حکومت وقت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے،حکومت کی دلچسپی دہشگردوں کو قومی دھارے میں ایڈجسٹ کرنے پر ہے جبکہ شہدا کے ورثا اور مسنگ پرسن کے اہل خانہ انصاف کے لئے دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں مظاہروں سے علامہ مرزا یوسف حسین ،علی حسین نقوی ،علامہ مبشر حسن ،علامہ صادق جعفری،علامہ علی انور جعفری اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

تازہ ترین