• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمپنیاں بہترکارکردگی کیلئے ملازمین کو نفسیاتی دبائو سے بچائیں،ماہرین

کراچی (نیوزڈیسک) ماہرین نفسیات کاکہنا ہے کہ کمپنیاں بہترکارکردگی کیلئے ملازمین کو نفسیاتی دبائو سے بچائیں،ذہنی دبائو سے متعلق آگاہی کے مہینے اپریل میں ماہرین کا کمپنی مالکان کو مشورہ تھا کہ عملے کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے تو انہیں ذہنی و نفسیاتی دبائو سے دور رکھیں، معاون بحالی پروگرام شروع کئے جائیں۔ماہرین نےدفتری معاملات اور مالی پریشانیوں کو ملازمین میں نفسیاتی دباؤ کی بڑی وجہ قرار دے دیا، زیادہ پریشانیاں نوکری پیشہ افراد کی موت کا باعث ہوسکتی ہیں ۔ ماہرین نفسیات نےخبردار کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں نوکری پیشہ افراد کی تشویشناک حد تک بڑی تعداد ذہنی دباؤ، بے چینی اور مایوسی جیسے نفسیاتی مسائل کا شکار ہے۔اماراتی کمپنیاں اپنے ملازمین کی ذہنی صحت کے لئے مناسب اقدامات نہیں کررہیں۔ان کا کہنا ہے کہ مالکان کو یہ سمجھنا ہوگا کہ ان کا سب سے بڑا اثاثہ ان کے ملازمین ہیں،ذہنی صحت جسمانی صحت اور عملے کی کارکردگی پر اثر انداز ہوتی ہے۔
تازہ ترین