• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونیورسٹی امپیکٹ رینکنگ، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی دنیا کی پہلی 200یونیورسٹیوں میں شامل

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)یونیورسٹیوں کے تعلیمی معیار اور دیگر امور کے بارے میں بین الاقوامی رینکنگ کرنیوالے ادارے ٹائمز ہائر ایجوکیشن (THE)کی طرف سے یونیورسٹی امپیکٹ رینکنگ 2019کی رپورٹ میں انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کو دنیا کی پہلی 200یونیورسٹیوں میں شامل کرلیاگیا۔ انٹر انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کو اس اعزاز سے اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف کمیونیٹیز، امن و انصاف اور اداروں کی تعمیر کے سلسلے میں نوازا گیا۔ ان اہداف کے تحت اسلامی یونیورسٹی پاکستانی یونیورسٹیوں کے مقابلے میں بالترتیب پہلی اور دوسری کیٹیگری میں نمایاں ہے۔
تازہ ترین