• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا، طوفان کے باعث مختلف حادثات میں 5 افراد ہلاک


امریکا میں طوفانی بگولوں کی وجہ سے حادثات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد پانچ ہوگئی ۔

امریکا میں آندھی اور طوفانی بارشوں کا سلسلہ مشرقی ساحلی ریاستوں تک پہنچ گیا ہے ، مختلف حادثات کے باعث مسی سپی اور الباما میں تین افراد ہلاک ہوئے جبکہ جارجیا اور فلوریڈا میں طوفان نے دو افراد کی جان لے لی ۔

جارجیا اور فلوریڈا میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد مکانات اور کاروباری مراکز کی بجلی معطل ہے ۔

ٹیکساس اور مغربی لوزیانا مسلسل دوسرے ہفتے بھی آندھی، بگولوں اور انڈے کے برابر پڑنے والے اولوں سے متاثر ہوئے ہیں ۔

تازہ ترین