آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ16؍رمضان المبارک 1440ھ22؍ مئی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیپاٹائٹئس پروگرام کے تحت حالیہ سروے کی رپورٹ سامنے آگئی۔

سروے رپورٹ میں پنجاب کی  9 فیصد آبادی کے ہیپاٹائٹئس میں مبتلا ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے۔

پروگرام ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد نے بتایا کہ پنجاب کے 4600 گھروں کا سروے کیا گیا جہاں یہ بات سامنے آئی کہ خواتین کی نسبت مرد زیادہ ہیپاٹائٹئس سی سے متاثر ہیں اور اس کی بڑی وجہ استعمال شدہ سرنج کا استعمال ہے۔

ڈاکٹر خالد نے کہا کہ ہیپاٹائٹئس کی روک تھام کے لیے ڈسپوزایبل سرنج کا استعمال لازم ہے جب کہ محفوظ خون کی منتقلی نہ ہونے سے بھی ہیپاٹائٹس سی زیادہ پھیل رہا ہے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں