صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر بیٹوں کے ہمراہ تصویر شیئر کردی۔
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر بختاور بھٹو اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ مختلف پوسٹ کرتے ہوئے عید کی تصاویر شیئر کی۔
انہوں نے عید لُک شیئر کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین کو عید کی مبارک باد بھی دی۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی خوبصورت تصاویر میں بختاور بھٹو کو بھورے بادامی لباس میں دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ان کے شوہر محمود چوہدری سمیت تینوں بیٹے سیاہ ویسٹ کوٹ اور سفید کرتا شلوار میں ٹوئینگ کرتے نظر آئے۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پوسٹ میں 2 خوبصورت دنبے بھی موجود ہیں، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ بختاور بھٹو اور ان کے شوہر محمود چوہدری نے اس بار دنبوں کی قربانی کی ہے۔
یاد رہے کہ بختاور بھٹو زرداری دبئی کے پاکستانی نژاد کاروباری شخص محمود چوہدری کے ساتھ 29 جنوری 2021ء کو رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔
اب اس جوڑی کے تین بیٹے بھی ہیں، بڑے بیٹے کا نام میر حاکم، منجلے بیٹے کا نام میر سجاول جبکہ چھوٹے بیٹے میر ذولفقار ہے۔