• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اساتذہ پرطلبہ کی جانب سے تشدد اور بدکلامی کے واقعات میں اضافہ


لندن( پی اے ) اساتذہ کے ایک سروے سے ظاہرہواہے کہ اساتذہ پر طلبہ کی جانب سے تشدداور بدکلامی کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے اور اساتذہ کو ہفتہ میں کم از کم ایک مرتبہ تشدد یابدکلامی کاسامنا کرنا پڑتاہے۔ اساتذہ کی ایک تنظیم کی جانب سے کم وبیش 5 ہزار اساتذہ سے بات چیت کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیاہے کہ کم وبیش24فیصد اساتذہ نے بتایا کہ انھیں ہفتہ میں اوسطاً ایک دفعہ تشدد کاسامنا کرنا پڑتا ہے۔ جبکہ 42فیصد نے بتایا کہ پرائمری کے اساتذہ کیلئے زبانی دھمکیاں اب روزمرہ کامعمول بن چکی ہیں،محکمہ تعلیم کا کہناہے کہ اس طرح کے تشدد کے واقعات قطعی ناقابل قبول ہیں، ایک استاد نے بتایا کہ وہ کم وبیش40 سال سے اس پیشے سے وابستہ ہیں لیکن انھوں طلبہ کے رویے میں اس قدر گراوٹ کبھی نہیں دیکھی، سروے رپورٹ میں کہاگیاہے کہ اساتذہ سے اب یہ توقع کی جانے لگی ہے کہ وہ زبانی بدکلامی اوردھمکیوں کو برداشت کریں گے، جبکہ کلاس رومز میں اساتذہ کو پیش آنے والی صورت حال سے نمٹنے کے کوئی آثار نظر نہیں آتے، ایک اور ٹیچر نے بتایا کہ اگرچہ وہ طلبہ کے ریفرل یونٹ میں کام کرتے ہیں جہاں طلبہ اسی طرح کے رویئے کااظہار کرتے ہیں انھوں نے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ اب زیادہ بڑی تعداد میں طلبہ عملے پر تشدد کرنے اور ان کے ساتھ بدزبانی کرنے لگے ہیں۔
تازہ ترین