ملتان (اے این این ) سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ 4 ماہ بعد عمران خان کے پاس استعفی کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہوگا ، عمران خان کے استعفی کے بعد پارٹی ٹکڑوں میں تقسیم ہو جائے گی کابینہ آدھی سے زیادہ تبدیل ہوچکی ہے جو رہ گئی ہے وہ بھی عمران خان کے حق میں نہیں ہے ۔ملتان میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ نئے وزیر خزانہ حفیظ شیخ آئی ایم ایف کا ملازم ہے۔