• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فردوس عاشق اعوان کی تقرری اے پی این ایس کی جانب سے خیرمقدم

کراچی (جنگ نیوز) آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس) کے صدر حمید ہارون اور سیکرٹری جنرل سرمد علی نے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات حکومت پاکستان کی حیثیت سے تقرری کا خیر مقدم کیا اور توقع ظاہر کی کہ ان کے دور میں وفاقی حکومت اور اے پی این ایس کے درمیان خوشگوار تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ اس اعتماد کا بھی اظہار کیا گیا کہ اے پی این ایس کو اخباری صنعت سے متعلق حل طلب مسائل میں ان کی معاونت اور تعاون حاصل ہوگا۔
تازہ ترین