• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم عمران خان کے خلاف ہرجانہ کیس کی سماعت 4مئی تک ملتوی

پشاور(نمائندہ جنگ) ایڈیشنل اینڈ سیشن جج پشاور عبد الماجد نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف ہرجانہ کیس کی سماعت وزیر اعظم کے وکیل کی طرف سے جواب جمع نہ کرنے پر 4مئی تک ملتوی کردی۔ گزشتہ روز جب عدالت میں سماعت شروع ہوئی تو اس دوران دونوں فریقین کے وکلاءعدالت میں پیش ہوئے ، اس موقع پر سابق ایم پی اے بی بی فوزیہ کے وکیل غفران اللہ شاہ نے اپنا جواب جمع کردیا۔ وزیراعظم عمران خان کے وکیل کی جانب سے ہرجانہ کیس خارج کرنے کی درخواست دائر کی گئی تھی۔ وزیر اعظم عمران خان کے وکیل نے اپنا جواب جمع کرنے کیلئے مزید مہلت مانگ لی۔ عدالت نے وزیر اعظم کے وکیل کی طرف سے جواب جمع نہ کرنے پر کیس کی سماعت 4 مئی تک ملتوی کردی۔
تازہ ترین