• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی صنعت میں براہ راست سرمایہ کاری میں اضافہ

پاکستانی صنعت کے11شعبوں میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافےکومستقبل کیلئےخوش آئند قرار دیا جارہا ہے۔

ایک رپورٹ کےمطابق ٹیکسٹائل، کیمیکل،فارماسیوٹیکل اورالیکٹریکل مشینری کی صنعتوں میں سرمایہ کاری میں 50سے 800 فیصد تک اضافہ دیکھا گیا ہے۔

دوسری جانب الیکٹریکل مشینری کی صنعت میں126.6  ملین ڈالر، ٹرانسپورٹ کے شعبے میں 84.3  ملین ڈالر جبکہ کیمیکل کے شعبے میں تقریبا 114 ملین ڈالر سرمایہ کاری کی گئی۔

تاہم مالی سال19-2018 کے پہلے نو ماہ کے دوران مجموعی طور پر صنعتی شعبے میں کی گئی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 51 فیصد کمی آئی ہے۔

واضح رہے کہ ماضی میں غیرملکی سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز رہنے والی تعمیراتی صنعت اور توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری میں تیزی سے کمی آئی ہے ۔

تازہ ترین