• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کی مختلف کارروائیاں،7؍ملزمان گرفتار، مسروقہ موٹرسائیکل اور اسلحہ برآمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے7 ملزمان کو گرفتار کرلیا، الفلاح پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث دو ملزمان غلام مصطفیٰ اور وسیم کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے چھینا ہوا موبائل فون اور دو ٹی ٹی پستول برآمد کر لیئے، پریڈی پولیس نے دو ملزمان رجب علی اور امجد کو گرفتارکرلیا،ملزمان پولیس کو قتل کی واردات میں مطلوب تھے، بن قاسم پولیس نے کارروائی کرکے موٹرسائیکل لفٹر گروہ کے کارندےسمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں ذیشان نصراللہ اور صدام شامل ہیں، ملزمان کے قبضے سےاسلحہ مسروقہ موٹرسائیکل اور سامان برآمد کیا گیا ہے، ملزم ذیشان ساتھیوں کےساتھ ملکر زیادہ تر وارداتیں شاہ لطیف ٹاؤن اور سکھن میں کرتاتھا۔

تازہ ترین