• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عامر خان کوعالمی ویلٹر ویٹ فائٹ میں کرافورڈ نے ہرا دیا

نیویارک (جنگ نیوز) امریکی باکسر ٹیرنس کرافورڈ نے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو ڈبلیو بی او ورلڈ ویلٹرویٹ چیمپئن شپ میں ہرا دیا۔فائٹ کو متنازع قرار دیا جارہا ہے۔ عامر خان نے پانچ راؤنڈز تک اپنے حریف کا ڈٹ کر سامنا کیا مگر چھٹے راؤنڈ میں کرافورڈ نے انہیں پیٹ پر اور بیلٹ کے نیچے پنچ مارے جس کے بعد عامر نے تکلیف کے سبب مقابلہ رکوادیا۔ اس وقت تک ٹیرنس کرافورڈ کے 49 اور عامر کے 45 پوائنٹس تھے۔ عامر خان کو ٹیکنیکل کو ناک آئوٹ قرار دیا گیا۔انہوں نے اس شکست پر اپنے مداحوں سے معذرت کی ہے۔ یہ کرافورڈ کے کیرئیر کی 35ویں فتح تھی۔

تازہ ترین