• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی کے باعث عوام کے لئے جینا مشکل ہوگیا، مدثر بصیر

برمنگھم (پ ر) پاکستان رابطہ کونسل برطانیہ مڈلینڈز کے سیکریٹری جنرل مدثر بصیر نے کہا ہے عمران خان حکومت کی9ماہ کی کارکردگی سامنے آگئی ہے کوئی بھی وزیر اس قابل نہیں کہ کوئی تبدیلی لاسکے عمران خان نے نااہلی کا اعتراف کرلیا ہے ۔ تبدیلی اور مدینے جیسی ریاست کے نام قوم کے ساتھ دھوکہ ہوا ہے ملک میں مہنگائی اور معاشی بحران کے باعث غریب عوام کا جینا مشکل ہوگیا ہے اب نئے وزرا بھی پارلیمنٹ کے ممبر نہیں اس لیے وہ کہیں جوابدہ نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سادہ لوح عوام کے ساتھ بار بار فراڈ ہورہا ہے کرپشن سے پاک باصلاحیت اور دیانتدار لوگوں کی کمی نہیں ہے مگر عوام کو شعور کامظاہرہ کرنا چاہیے کہ وہ صاف اور شفاف قیادت کی پہچان کر سکیں ستر سال سے ایک ہی طبقہ اس ملک پر مسلط ہے جماعتیں اور وفاداریاں بدل بدل کر یہ عناصر عوام کو لوٹ رہے ہیں پی پی، ن لیگ اور پی ٹی آئی میں ایک ہی طرح کے لوگ ہیں جو اقتدار کی خاطر ہر پارٹی میں شامل رہتے ہیں۔ مدثر بصیر نے کہا کہ عمران خان نے عوام کو توقعات دلائیں تھیں اورایک سو دن مانگے اب9ماہ کے بعد ملک آگے کی بجائے مسلسل پیچھے جا رہا ہے جنہیں بڑے قابل وزیر کہا جارہا تھا وہ فارغ کر دیے گئے ہیں اب نئے آنے والے تو پہلے بھی دوسری پارٹیوں میں آزمائے ہوئے ہیں جن پرکرپشن کے مقدمات ہیں۔
تازہ ترین