• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روم میں ہزاروں افرادکا ماحولیاتی تبدیلیوں کے خلاف احتجاج

روم (این این آئی)اٹلی کے دارالحکومت روم میں سویڈش ٹین ایجر گریٹا تھون برگ کی قیادت میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے خلاف ہزاروں افراد نے ایک احتجاج میں شرکت کی ہے۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق اس احتجاج میں کئی کم عمر اور ٹین ایجر بچوں کے ساتھ یونیورسٹیوں اور کالجوں کے طلبہ بھی شریک ہوئے یہ مظاہرہ فرائیڈیز فار فیوچر سلسلے میں کیا گیا۔ ہزاروں افراد سے خطاب کرتے ہوئے گریٹا تھون برگ کا کہنا تھا کہ زمین کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات وقت کی ضرورت ہیں منتظمین نے دعویٰ کیا کہ اس احتجاج میں 25ہزار کے قریب لوگ شریک ہوئے۔ اس مظاہرے میں بعض مقررین نے اطالوی نائب وزیراعظم ماتیو سالوینی اور اْن کی سیاسی جماعت لیگ کے ماحولیات کے بارے میں خیالات پر کڑی نکتہ چینی بھی کی۔
تازہ ترین