• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیاز ،گھی ،چینی، چکن، دودھ دالوں سمیت 25 اشیاء مہنگی

ملتان (نمائندہ جنگ) ادارہ شماریات پاکستان نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق18اپریل2019ء کواختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران مہنگائی کی شرح میں12.42فیصد کااضافہ ہوگیا ۔ ملک کے 17بڑے شہروں سے 53اشیاء کی قیمتوں کاتقابلی جائزہ لیاگیا جس میں سے25اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ6اشیاء کی قیمتوںمیں کمی جبکہ 22اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے ۔اس ہفتہ کے دوران ملک میں پیاز،چکن (زندہ )، لہسن، بیف پلیٹ،انڈہ (فارمی )، دال ماش ،گڑ،کوکنگ آئل،سرخ مرچ (پسی ہوئی) ، ویجیٹیبل گھی،کیلا،چاول باسمتی (ٹوٹا)،مٹن،دال مونگ ،چینی،گھی(کھلا) ،دال مسور، دال چنا،ڈبل روٹی،چاول اری (6)،خشک دودھ، چائےکاکپ،بیف اوردودھ(تازہ)کی قیمتوں میں اضافہ ٹماٹر،خوردنی تیل، آلو ، آٹا،گندم کی قیمتوں میں کمی جبکہ دال پلیٹ،دہی، ایل پی جی (سلنڈر)، آگ جلانے والی لکڑی ،موٹا لٹھا، مٹی کا تیل ،نمک،چائے ،سگریٹ،لان(کپڑا)،جارجٹ،سینڈل،چپل،الیکٹرک چارجز ،گیس چارجز ،ماچس،الیکٹرک بلب ،واشنگ سوپ ،پیٹرول، ھائی سپیڈ ڈیزل،لوکل کال اورصابن کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔

تازہ ترین