• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، ماں نے چیتے کے جبڑے سے اپنے بچے کو بچالیا

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت میں ایک خاتون نے اپنے 18ماہ کے بچے کو چیتے کے جبڑے سے بچالیا، واقعہ پونے شہر کے قریب ایک گائوں میں اس وقت پیش آیا جب بچہ اپنے ماں اور باپ کیساتھ کھلے آسمان کے نیچے سو رہا تھا ، جب ماں کی نظر پڑی تو چیتے نے بچے کی گردن دبوچ رکھی تھی ، اس دوران انہوں نے چیتے پر وار کرنا شروع کردیے ، چیتے نے ماں پر بھی حملے کی کوشش کی تاہم انہوں نے الارم بجادیا جس کے بعد وہ فرار ہوگیا ، بھارتی میڈیا کے مطابق دلیپ اور دیپالی گنے کے کھیتوں میں کام کرتے ہیں اور دونوں میاں بیوی اپنے گھر کے باہر بچے کیساتھ سورہے تھے ، محکمہ جنگلات کے ایک افسر نے بتایا کہ بچے کو اسپتال میں داخل کرواد یا گیا ہے، بچے کی گردن ، چہرے اور آنکھ پر چیتے کے دانتوں کے نشان آئے ہیں اور اسے پیر کے روز تک اسپتال سےگھر بھیج دیا جائے گا۔
تازہ ترین