• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹریٹ کرائمز نہ رک سکے، ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں بھی شہری لٹتے رہے

راولپنڈی‘ اسلام آباد (سٹاف رپورٹر‘ خصوصی نامہ نگار) جڑواں شہروں میں سٹریٹ کرائمز نہ رُک سکے‘ چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری آج بھی لٹتے رہے۔ تھانہ ائرپورٹ کو محمد عمر اسماعیل نے بتایا 2نامعلوم افراد نے دکان سے جوس اور سگریٹ طلب کئے۔ جب لیکر آیا تو وہ موجود نہ تھے۔ پڑتال پر 80ہزار غائب پائے گئے۔ تھانہ جاتلی کو محمد نعیم نے بتایا محمد عمران نے ڈیڑھ لاکھ ایڈوانس لئے اور بارہ ہزار ماہوار پر کام کرنے لگا۔ 10اپریل کو موٹر سائیکل‘ دودھ کی رقم 33ہزار اور دکان سے 40ہزار لیکر فرار ہو گیا۔ تھانہ صدر بیرونی کو سید رفاقت شاہ نے بتایا کہ امجد خان سے 8مرلے پلاٹ موضع کلیال میں 8لاکھ کا سودا کیا‘ 7لاکھ روپے مالکن تعظیم اختر کے حوالے کئے۔ نشاندہی پر پتہ چلا پلاٹ امجد خان یا اسکی والدہ کی ملکیت ہی نہیں۔ تھانہ ائرپورٹ کو وزیر الحسن نے بتایا کہ محمد ریاض کو ساڑھے 16لاکھ بیعانہ دیکر مکان کا سودا کیا۔ سودا منسوخ ہونے پر دیا جانیوالا چیک ڈس آنر ہو گیا۔ اسلام آباد میں تھانہ سہالہ جی ٹی روڈ پر مسلح شخص نے محمداسد سے موبائل چھین لیا۔ تھانہ شالیمار کے علاقے ایف ٹین مرکز سے محمد اعجاز کی موٹر سائیکل اے جی کیو 614چوری ہو گئی۔ تھانہ گولڑہ جی تیرہ چار میں محمد حنیف کے گھر سے 2لاکھ‘ وڈیو کیمرے، موبائل اور لیپ ٹاپ چوری ہو گئے۔ تھانہ سبزی منڈی کے علاقے منڈی موڑ سے آصف محمود کی گاڑی آر آئی ایس 1630چوری ہو گئی۔ کروڑوں کے چیک بھی ڈس آنر ہوگئے۔
تازہ ترین