• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ،بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پرمنتقلی کیلئے 31جولائی کی ڈیڈ لائن

اسلام آباد (ساجد چوہدری ، اپنے نامہ نگار سے) وفاقی دارالحکومت کو آلودگی سےبچانے کیلئے بھٹہ مالکان کو اپنے بھٹوں میں زگ زیگ ٹیکنالوجی شروع کرنے کیلئے 31 جولائی کی ڈیڈ لائن دیدی گئی ہے ،پاکستان انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (پاک ای پی اے) کی درخواست پر ان بھٹوں پر دفعہ 144نافذ ہے، صرف ان مالکان کے بھٹے ہی کھلیں گے جو اسٹام پیپر پر لکھ کر دیں گے کہ وہ 31جولائی تک اپنے بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کر لیں گے ، ڈائریکٹر جنرل پاک ای پی اے فرزانہ الطاف شاہ کا کہناتھا کہ اسلام آباد میں انڈسٹریل آلودگی کنٹرول میں ہے ایئرکوالٹی آئیڈیل ہو چکی ہے ، ان کا کہناتھا کہ پنجاب میں تین سو اینٹوں کے بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کیا جاچکا ہے۔
تازہ ترین