• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم کی فلاحی ریاست کی سوچ کو عملی جامہ پہنانا ہو گا :کمشنر

ملتان(سٹاف رپورٹر) کمشنر عمران سکندر بلوچ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی فلاحی ریاست کی سوچ کو عملی جامہ پہنانا ہو گا ،عوامی مسائل کے حل کیلئے ہمیں مل جل کر کام کر نا ہو گا ، میرے دفتر کے دروازے ہر شخص کے لئے کھلے ہیں ،یہ بات انہوں نے حکومت پنجاب کی جانب سے پاکستان سیٹیزن پورٹل کی عمدہ کار کر دگی پر کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز کو تعریفی سرٹیفکیٹس جاری کرنے کے موقع پر کی، اس سلسلے میں جن افسران کوپنجاب حکومت کی جانب سے تعریفی لیٹر موصول ہوئے ان میں ملتان کے عمران سکندر بلوچ سمیت لاہور اور بہاولپور کے کمشنرز اورڈپٹی کمشنر لودھراں رائو امتیاز احمد،ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کاٹھیابھی شامل ہیں، کمشنر عمران سکندر بلوچ نے بہترین کار کردگی کا مظاہرے کر نے پر افسران کو مبارکباد دی ہے۔
تازہ ترین