• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھماکوں میں بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث ہے، سری لنکا

سری لنکا کی حکومت نے اتوار کو ایسٹر کے موقع پر ہونے ملک میں کیے دھماکوں کے حوالے سے کہا ہے کہ اس میں بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث ہے۔واضح رہے کہ ان دھماکوں میں دوسو نوے افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

اس حوالے سے سری لنکا کے صدر متھری پالا سری سینا نے تحقیقات میں غیرملکی مدد لینے کا اعلان کر دیا، آج بھی کولمبو میں گرجا گھر کے نزدیک برآمد ہونے والے بم کو ناکارہ بنا دیا گیا۔

دریں اثنا سری لنکا کی حکومت کے ترجمان Rajitha Senaratne کے مطابق صرف مقامی لوگوں کا ایک چھوٹا گروپ ایسے حملے نہیں کرسکتا،انٹرنیشنل نیٹ ورک کی موجودگی کے بغیر حملے کامیاب نہیں ہوسکتے تھے۔

حملوں میں بین الاقوامی تعاون اور دوسرے رابطوں کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ کیسے خودکش بمبار تیار کیے گئے اور کیسے اس طرح کے بم یہاں بنائے گئے، کولمبو میں ایک چرچ کے نزدیک برآمد بم کو ناکارہ بناتے ہوئے دھماکا ہوا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

سری لنکا میں گذشتہ روز گرجاگھروں اور ہوٹلوں میں ہونے والے دھماکوں میں سات خودکش بمباروں نے حصہ لیا، حملوں میں دو سو نوے افراد ہلاک اورپانچ سو سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔



تازہ ترین