پشاور(صباح نیوز)کراچی سے پشاور پہنچنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 305میں بم کی اطلاع پر پشاور ائیر پورٹ پر اتارا گیا جہاں طیارے کو سرچ کے بعد کلیئر کر دیا گیا۔ پی آئی اے طیارے کو پشاور ایئرپورٹ کے رن وے سے دور کھڑا کر کے مسافروں کو اتارا گیا، بم ڈسپوزل سکواڈ اور دیگر اداروں نے سرچنگ کے بعد طیارے کو کلیئر کیا۔ طیارے کی کراچی سے اڑان بھرنے کے بعد کپتان کو بم کی اطلاع موصول ہوئی تھی، کپتان نے پشاور ایئر پورٹ پر لینڈنگ کے وقت کنٹرول ٹاور کو اطلاع کر دی تھی۔