• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرداری کے مبینہ فرنٹ مین کا ریمانڈ، لیگل ایڈوائزر کی آج طلبی

سکھر، اسلام آباد (بیورو رپورٹ، نمائندہ جنگ) نیب سکھر کی ٹیم کی جانب سے نوڈیرو سے گرفتار کئے گئے نوڈیرو ہاؤس کے ملازم ندیم بھٹو کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے ملزم ندیم بھٹو کو 5روزہ راہداری ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا جس کے بعد نیب نے ملزم کو بذریعہ جہاز اسلام آباد منقل کر دیا۔ دوسری جانب نیب نے جعلی اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں سابق صدر آصف علی زرداری کے لیگل ایڈوائزر ابوبکر ایڈووکیٹ کو آج بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کرلیا ہے۔نیب سکھر کی ٹیم نے ملزم ندیم بھٹو کو 22اپریل کی صبح احتساب عدالت میں سخت سیکورٹی میں پہنچایا، جہاں انہیں پیش کیا جانا تھا تاہم احتساب عدالت کے جج چھٹی پر ہونے کے باعث ملزم کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج امجد علی بویو کی عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے ملزم کو جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں 5روزہ راہداری ریمانڈ دیتے ہوئے نیب کے حوالے کردیا۔ واضح رہے کہ ملزم ندیم بھٹو کو جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں 21اپریل کی رات نوڈیرو میں انکی رہائشگاہ پبلک پارک محلہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ نیب ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم ندیم بھٹو نے جعلی بینک اکاونٹ سے بڑی رقم نکلوائی ہے اور نو ڈیرو ہائوس کے ملازمین کو تنخواہ بھی دی گئی ہے۔
تازہ ترین