پشاور ( وقائع نگار) ضلع ناظم پشاور محمدعاصم خان نے کہاہے کہ دوسر افخر پشاور ایوارڈ کے تمام کیٹیگریز کیلئے 2100 درخواستیں موصول ہوئی ہیں اورسٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے زیر اہتمام 17مختلف گیٹگریز میں55 افراد میں دوسرا فخرپشاور ایوارڈز نشترہال پشاورمیں2مئی کو تقسیم کرینگے جس کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں دوسرا فخر پشاور ایوارڈ کے سلیکشن کیلئے ضلع ناظم محمدعاصم خان کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں بزنس، زراعت ،تاریخ و ثقافت ، میوزک، آرٹ ،سپورٹس ،ہیلتھ سمیت دیگر شعبوں میںکارہائے نمایاںانجام دینے والے افراد کی سلیکشن پر گفت وشنید کی گئی اور پشاور کا نام دنیا میں روشن کرنے پر کارناموں کو زیر بحث لاکر ایوارڈ کے لیے نامزد کیاگیا نامزدگی کے بعد ان کارہائے نمایاں خدمات انجام دینے پر پروفائل ویڈیو بھی بنا ئی جائیگی جو ایوارڈ کی تقریب کے دوران منتظمین کے سامنے نشر کی جائیگی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے کہاتمام وسائل برو ئے کا رلاکر ہر صورت شفافیت برقرار رکھی جائے گی فخر پشاور ایوارڈز سے نوجوان نسل اپنے لیچنڈ کے کارہائے کے نمایاں سے آگاہ ہوجائینگے جبکہ نوجوانوںمیں بھی مقابلے کا رجحان پیداہوکر پشاور کیلئے کچھ کرنے کی جدوجہد کرینگے