• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تنگی قتل کیس‘ ملوث4ملزموں کو عدم ثبوت پربری کرنے کے احکامات

پشاور(نیوزرپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج تنگی نے تنگی قتل کیس میں ملوث4ملزموں کو عدم ثبوت کی بناء پربری کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں ملزموں کی جانب سے ملک اجمل خان ایڈوکیٹ نے 265کے کی درخواست کی پیروی کی استغاثہ کے مطابق ملزمان جہانزیب ٗ جان محمد ٗ محمدزیب اورعالمزیب ساکنان ادینزئی پرالزام ہے کہ انہوں نے تھانہ تنگی کی حدود میں 25اکتوبر2015ء کوفائرنگ کرکے عقل زادہ ساکن ادینزئی کوقتل کردیاتھاملزموں کی جانب سے ان کی بریت کے لئے ضمنی درخواست دائرکی گئی اورعدالت نے دلائل مکمل ہونے پرملزم کی درخواست منظورکرتے ہوئے انہیں بری کر دیا ۔
تازہ ترین