• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹاسک فورسز کا آپریشن‘ نادہندہ گان سے 27لاکھ روپے کی ریکوری

پشاور ( نیوزڈیسک )بجلی چوری اوربقایاجات کی ریکوری کے لئے مردان سرکل کی ٹاسک فورسز نے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا ڈائریکٹ کنڈوں ، بجلی چوری اور نادہندہ گان کے خلاف مردان 1ڈویژن کی ٹاسک فورسز نے بقایاجات کی مد میں نادہندہ گان سے 27لاکھ روپے کی ریکوری کی، بجلی چوری کے مد میں جرمانہ کے طورپر گھریلو اورکمرشل صارفین سے32لاکھ روپے کی وصولی کی گئی، ،عزی خیل اورشریف آباد میں31میٹروں کو پولز پرشفٹ کردیا گیا ہے، 9 ٹیمپرڈ میٹروں کو تبدیل کیا گیا،76 کنڈے ہٹائے گئے،9 میٹروں کو بقایاجات کی عدم ادائیگی پر اتارلیا گیا ، ڈائریکٹ کنڈوں کے استعمال پر 25 افراد کے نام ایف آئی آرز کے اندراج کے لئے متعلقہ پولیس سٹیشنز کو بھیج دئیے گئے ہیں،اسی طرح مردان 2 ڈویژن کی ٹیمو ں نے نادہندہ گان سے 0.75 ملین روپے کی ریکوری کی ،تاجہ ،گدر،حمزہ کلے،گھمبٹ،چارمنگ اورگڑھی اسماعیل کے علاقوں میں 22 کنڈے ہٹائے گئے ،کنڈے ڈالنے والے 11 افراد کے نام ایف آئی آرز کے اندراج کے لئے متعلقہ پولیس سٹیشنز کو بھیج دئیے گئے ہیں،تخت بھائی ڈویژن کی ٹیموں نے مستقل منقطع شدہ نادہندہ گان سے بقایاجات کی مد میں 32000 روپے جبکہ دیگرنادہندہ گان سے بقایاجات کی مد میں 565560 روپے کی وصولی کی گئی
تازہ ترین