• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن کے زیر اہتمام آگاہی واک کا انعقاد

اسلام آباد (جنگ نیوز) انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن (آئی پی او پاکستان)کے زیر اہتمام آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔ واک کا انعقاد حقوق دانش کے عالمی دن کی مناسبت سے کیا گیاجس کا مقصد لوگوں میں حقوق دانش کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا اور ان حقوق کے فروغ کیلئے جدوجہد کرنا ہے۔ امسال عالمی یوم حقوق دانش کا موضوع کھیل اور انٹلیکچوئل پراپرٹی ہے۔ واک میں اولمپیئن شہباز سینئر، تائی کوانڈو میں ملک کا نام روشن کرنے والے حوالدار ملک شہزاد، شاہ زیب، ہارون اور پہلی تائی کوانڈو سٹار ناجیہ نے شرکت کی۔ چیئرمین آئی پی او مجیب احمد خان نے کہا کہ سپورٹس اور آئی پی کا چولی دامن کا ساتھ ہے اورکھیل کی دنیامیں سیالکوٹ کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں ۔
تازہ ترین