• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خودساختہ انکوائریاں بندکرائی جائیں ، جیل خانہ جات اہل کار کی اپیل

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) میرے خلاف خلاف خودساختہ انکوائریاں بندکرائی جائیں پنجاب جیل خانہ جات کے اہل کارجاویداقبال نے ہوم سیکرٹری پنجاب سے اپیل کردی ،جاویداقبال کے مطابق 22 اکتوبر 2018کواس نے اڈیالہ جیل میں اسیروں کے راشن کی چوری کاانکشاف کیاجب کہ اس سے قبل اس نے سابقہ سٹورکیپرکامران انورکی دودھ چوری بارے انکشاف کیاتھاجوبعدازاں درست ثابت ہوا،اس کیس میں آئی جی نے سٹورکیپرکوسزادینے کی بجائے جبری ریٹائرکر دیاتاکہ وہ ہوم ڈیپارٹمنٹ میں اپیل کرکے بحال ہوسکے۔کرپشن کے خلاف وزیراعظم کے وژن کے مطابق میں نے آوازاٹھائی ہے جس کی سزامجھے یہ دی جارہی ہے کہ میرے خلاف انکوائریاں کھول دی گئی ہیں اورشوکازنوٹس جاری کردیاگیاہے اب جب کہ ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے اڈیالہ جیل راشن چوری سکینڈل کی ریگولرانکوائری کاحکم دیاہے اس لئے اس انکوائری کے بعدکسی اورانکوائری کاجوازنہیں بنتااس لئے میرے خلاف خودساختہ انکوائریاں بندکرائی جائیں۔
تازہ ترین