آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار 16؍ذوالحجہ 1440ھ 18؍اگست 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد کشمیر کے علاقے بھمبر میں کنڈیلی بریلی کے مقام پر ایک مسافر وین کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔

مقامی پولیس کے مطابق وین کے حادثے میں 18مسافر زخمی ہوئے ہیں،مقامی افراد نے ریسکیو ورکرز کی مدد سے کافی جدوجہد کے بعد کھائی سے زخمیوں، لاشوں اور حادثے کا شکار وین کو نکالا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید