• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عصمت جونیجو کے لواحقین کو انصاف دلایا جائے گا، سعید غنی

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی اور وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر مرتضیٰ وہاب ابراہیم حیدری کورنگی میں عصمت جونیجو کے گھر پہنچ گئے۔


وزیر بلدیات و مشیر اطلاعات نے عصمت جونیجو کے اہل خانہ سے تعزیت و فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر وزیر بلدیات سندھ سعید غنی اور مرتضیٰ وہاب نے عصمت کے اہل خانہ سے اس واقعے کی تمام تفصیلات حاصل کی اور یقین دہانی کرائی کہ انہیں انصاف فراہم کیا جائے گا،عصمت کے قتل میں جو بھی ملوث ہوا اس کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔

وزیر بلدیات سعید غنی نے کہا کہ سندھ حکومت عصمت کے قتل کے اسباب اور اس کے پس پشت تمام عناصر کو بے نقاب کراکر ہی دم لے گی اور اس میں اسپتال کے عملے سمیت جو بھی ملوث ہوا اس کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

مشیر اطلاعات مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ حکومت سندھ عصمت کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے اور ہم انہیں یقین دہانی کراتے ہیں کہ عصمت کے قاتل بچ کر نہیں جاسکیں گے۔

تازہ ترین