• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امتیاز شیخ کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا

جعلی بینک اکائونٹس کیس میں پیپلز پارٹی کے رہنما امتیاز شیخ کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکال دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے امتیاز شیخ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی سفارش کی۔

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے کابینہ کی منظوری کے بعد پی پی رہنما کا نام ای سی ایل سے نکالا۔

ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے سپریم کورٹ کی ہدایت پر غیر متعلقہ افراد کے نام جعلی اکائونٹس کیس کی تفتیش کی روشنی میں ای سی ایل سے نکالنے کی ہدایت کی تھی۔

جے آئی ٹی نے سپریم کورٹ کی ہدایت کی روشنی میں پی پی رہنما امتیاز شیخ کا نام نکالنے کے لئے وزارت داخلہ سے سفارش کی۔

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے وفاقی کابینہ کی منظوری حاصل کرنے کے بعد امتیاز شیخ کا نام ای سی ایل سے نکال دیا ہے۔

امتیاز شیخ سندھ میں صوبائی وزیر بھی رہ چکے ہیں۔

تازہ ترین