• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچوں کیلئے غیر معیاری دودھ کی فروخت،قانون کے مطابق کارروائی کا حکم

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ کےجسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس آغا فیصل پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو سندھ فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ایم ایم سی مارٹ پر چھاپے اور بچوں کے لیے غیر معیاری دودھ فروخت کرنے سے متعلق نجی کمپنی نے سندھ فوڈ اتھارٹی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ سندھ فوڈ اتھارٹی نے مختلف مارکیٹوں پر چھاپے مار کر شیر خوار بچوں کے لیے فروخت ہونے والا دودھ ضبط کرلیا۔ ڈائریکٹر سندھ فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ ناظم آباد اور دیگر مارکیٹوں میں کارروائی کے دوران بچوں کے لیے فروخت ہونے والا دودھ نیو لک اور دیگر جانچ کے لیے حاصل کیے۔ نجی کمپنی چائنا سے دودھ منگوا کر مس لیبل اور مس پرنٹنگ کرکے مارکیٹ میں کررہی ہے۔ فروخت ہونے والا دودھ حلال ہے یا نہیں اس بات کی جانچ بھی کرنی ہے۔ عدالت نے سندھ فوڈ اتھارٹی کو قانون کے مطابق کارروائی کرنے کا حکم دیدیا۔

تازہ ترین